Message of Eidul Azha 2019
عید الاضحی کا پیغام امت مسلمہ کے نام
اطہر جمیل ندویEfl, یونیورسٹی حیدرآباد
عید الاضحی ایک باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ایک بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سچی اور مثالی کہانی ہے، جسے لوگ رہتی دنیا تک یاد کرے گی، حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کا عمل اللہ رب العزت کو اتنا پسند آیا کہ اللّٰہ نے اسے قیامت تک آنے والے ہر صاحب استطاعت مسلمانوں پر واجب قرار دیا۔
قربانی کے جانوروں کے ایک ایک بال کے بدلہ ہمیں نیکی ملےگی، اللہ تک نہ ہمارے جانوروں کا گوشت،نہ خون پہونچتا ہے، بلکہ ہمارا اخلاص اور ہماری نیت پہونچتی ہے ۔ہماری نیت رضاء الہیٰ کے لئے ہو،گوشت کھانا،شہرت اور دوسروں سے مقابلہ کئے بغیر صحیح نیت کے ساتھ قربانی کریں۔
قربانی کا ایک اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اللہ کے راستے میں اپنی محبوب سے محبوب چیز بھی قربان کرنے کے جذبہ سے سرشار ہوں، دوسرا یہ ہے کہ ہم تمام مسلمان اتحاد و اتفاق کا ایک ایسا ثبوت پیش کریں کہ ہم شیشہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں، معانقہ و مصافحہ کرکے تمام گلہ و شکوہ کو دفن کرکے پیار و محبت کی ایسی دیوار قائم کریں جسے معمولی نوک جھونک ہلا نہ سکے۔ بھائی چارہ اور الفت و محبت کی ایک ایسی مثال قائم کریں کہ جسے دنیا دیکھتی کہ دیکھتی رہ جائے۔
3 Comments
nice
ReplyDeleteThis comment has been removed by a blog administrator.
ReplyDeletethanks
Delete